جمعرات, جون 5, 2025
4:28 شام
جمعرات 9-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںبھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے عالمی و قومی میڈیا کا...

بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے عالمی و قومی میڈیا کا آزاد کشمیر کا دورہ – Pakistan

بھارتی میڈیا نے من گھڑت خبر چلاتے ہوئے آزاد کشمیر میں خیالی دہشتگردی کے کیمپس کی رپورٹس نشر کیں۔ پاکستان نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اور قومی میڈیا کو آزاد کشمیر کا دورہ کرایا گیا۔ میڈیا کو ان علاقوں میں لے جایا گیا جہاں بھارتی میڈیا دہشت گردوں کے کیمپس کا واویلا کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میڈیا نمائندوں کو آج بھی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا۔ ٹائمز آف انڈیا جیسے گودی میڈیا نے بے بنیاد دعوے کیے ہیں، جنہیں زمینی حقائق سے جھٹلایا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، بھارتی میڈیا نے آزاد کشمیر میں خیالی دہشت گردی کے کیمپس سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی رپورٹس نشر کرنا شروع کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین میڈیا کی یہ مہم محض پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان جھوٹے دعوؤں کو پوری طرح بے نقاب کرے گا، اور اس ضمن میں بین الاقوامی اور قومی میڈیا کو آزاد کشمیر کا دورہ کرایا گیا۔ میڈیا کو ان علاقوں میں لے جایا گیا جہاں بھارتی میڈیا دہشت گردوں کے کیمپس کا واویلا کر رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میڈیا نمائندوں کو آج بھی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا۔ جہاں بھارتی میڈیا جھوٹے دہشت گرد کیمپوں کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹائمز آف انڈیا اور انڈیا ٹوڈے جیسے گودی میڈیا اداروں نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد ایل او سی کے قریب اپنے مبینہ ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں اور انہیں بھارت میں داخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان رپورٹس میں کیل، دودھنیال، اتمقم، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ، مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ جیسے مقامات کے نام جھوٹ کے طور پر شامل کیے گئے۔

پاکستان ان تمام مقامات کا میڈیا نمائندگان کو دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کرے گا۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارت ان علاقوں کے نام لے کر جارحیت کا نیا بہانہ تراش سکتا ہے، لیکن دنیا کو سچ دکھانے کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ بھارت پہلے بھی پَہلگام جیسے فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر چکا ہے، مگر ہمیشہ ہی اُسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

Related articles