جمعہ, جون 6, 2025
12:49 شام
جمعہ 10-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکھیلپی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ اچانک...

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ اچانک روک دیا گیا – Sports

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 24ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے ہیں، تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، اسٹیڈیم میں وکٹ کو ڈھانپ دیا گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے 24 ویں میچ میں کرچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری تھی اور میچ 7.5 اوورز تک ہی پہنچا تھا کہ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ کو روکنا پڑا اور اسٹیڈیم میں وکٹ کو ڈھانپ دیا گیا۔

لاہور قلندرز کا پہلے بھی ایک میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو چکا ہے جس کے نتیجہ میں لاہور قلندرز کو صرف ایک پوائنٹ ملا تھا۔

بارش کے شروع پر لاہور قلندرز نے 7.5 اوورز میں 1 وکٹ پر 90 رنز بنالیے تھے، محمد نعیم نے 29 گیندوں سے 65 رنز بنائے اور چھٹا چھکا مارنے کی کوشش میں لانگ آن باؤنڈری پر کیچ ہو گئے، جب وہ آؤٹ ہوئے تو قلندرز کا مجموعہ 90 ہو چکا تھا جبکہ میچ بند ہونے سے چند لمحے پہلے لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ گری تھی۔

محمد نعیم نے فخر زمان کے ساتھ پہلی وکٹ پر 90 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران آؤٹ ہونے والے بیٹر نے 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

Related articles