جمعرات, جون 5, 2025
4:28 شام
جمعرات 9-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںمیاں چنوں میں نجی اسپتال میں خاتون کے ساتھ مبینہ بدسلوکی، ڈاکٹر...

میاں چنوں میں نجی اسپتال میں خاتون کے ساتھ مبینہ بدسلوکی، ڈاکٹر گرفتار – Pakistan

میاں چنوں میں نجی کلینک میں چیک اپ کے لیے آئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ڈاکٹر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میاں چنوں کے ایک نجی اسپتال میں چیک اپ کے لئے آنیوالی خاتون کے ساتھ ڈاکٹر نے مبینہ طور پر اپنے پیشے کا غلط استعمال کرتے ہوئے نازیبا حرکات کیں۔

خاتون کے شور مچانے پراس کا شوہرموقع پر پہنچا اور پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیق گجر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے روتے ہوئے میڈیا سے انصاف کی اپیل کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، مزکورہ ڈاکٹر نے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب اسپتال سٹاف کے مطابق جس کمرے میں خواتین کو چیک کیا جاتا وہاں خاتون کے چیک اپ کے وقت پانچ خواتین اور بھی تھیں۔خاتون نے باہر نکل کر پلاننگ کے ساتھ ڈرامہ رچایا۔ ایک ویڈیو میں اسپتال اسٹاف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رفیق گجر نے ساری عمر اسی علاقے میں خدمات سر انجام دیں آج تک کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا

Related articles