اتوار, جون 15, 2025
6:25 شام
اتوار 19-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارپاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافہ، خدمات کے شعبے میں ملا...

پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافہ، خدمات کے شعبے میں ملا جلا رجحان – Business & Economy

رواں مالی سال کے دوران پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق فی کس آمدن 1680 ڈالر سالانہ سے بڑھ کر 1824 ڈالر ہو گئی ہے، جو معاشی بہتری کی ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خدمات کے شعبے کی مجموعی شرح نمو 2.91 فیصد رہی، تاہم یہ مقررہ ہدف 4.1 فیصد سے کم ہے۔ بعض ذیلی شعبوں میں بہتر کارکردگی دیکھی گئی، جبکہ چند شعبے مقررہ اہداف حاصل نہ کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی کے شعبے میں غیرمعمولی 28.88 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی، جو طے شدہ ہدف 2.5 فیصد سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اسی طرح پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 13.22 ملین ٹن رہی جو کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12.4 ملین ٹن تھی۔

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن، فنانس، رئیل اسٹیٹ، تعلیم، صحت اور سوشل ورک جیسے اہم شعبوں میں معتدل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پبلک ایڈمنسٹریشن اور سوشل سیکورٹی کی گروتھ 9.92 فیصد رہی، جو مقررہ ہدف 3.4 فیصد سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ رئیل اسٹیٹ کی سرگرمیوں میں 3.75 فیصد گروتھ ریکارڈ ہوئی، جو ہدف 3.7 فیصد کے قریب رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اعداد و شمار ملکی معیشت کے چند اہم شعبوں میں بہتری کا عندیہ دے رہے ہیں، تاہم مجموعی طور پر مقررہ اہداف تک پہنچنے کے لیے مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔

Related articles