پیر, دسمبر 23, 2024
6:56 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںخیبر: علی مسجد خودکش دھماکے کا گرفتار سہولتکار مبینہ مقابلے میں ہلاک...

خیبر: علی مسجد خودکش دھماکے کا گرفتار سہولتکار مبینہ مقابلے میں ہلاک – Pakistan

خیبر کے علاقے علی مسجد خودکش دھماکے کا گرفتار سہولت کار ابوذر مبینہ مقابلے کے دوران مارا گیا، سہولت کار کو خودکش جیکٹس کی نشاندہی کیلئے جمرود لے جایا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گرد عبداللہ شلمانی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق سہولت کار ابوذر کو خودکش جیکٹس کی نشاندہی کیلئے لے جایا گیا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ جمرود میں دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا، دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

متن کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ملزم ابوذر مارا گیا، فائرنگ سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو جمرود غار اوبہ پل کے علاقے علی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی شہید ہوگئے تھے۔

دھماکے سے مسجد کی عمارت منہدم ہوئی تھی، جب کہ دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Related articles