رانی پوری میں مبینہ تشدد اور جنسی زیادتی سے ہلاک ہونے والی گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس کے ملزم اکبر کلہوڑو کو جیل بھیجنےکا حکم دے دیا گیا، جب کہ ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز قاضی پر سہولت کاری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
رانی پور میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں ملزم اکبر کلہوڑو کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں: فاطمہ فرڑو قتل کیس کے ملزم اکبر کلھوڑو کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
دوسری جانب فاطمہ کی ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز قاضی پر سہولت کاری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
اعجاز قاضی نے کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کی اہلیہ حنا شاہ اور اس کے والد فیاض شاہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، اور اعجاز قاضی کو گزشتہ روز کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔