شہر قائد میں موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نظر حسین اور فیصل کے ناموں سے ہوئی جو ملزمان مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلز چوری کرنے میں سرگرم تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو علاقہ تھانہ عید گاہ کی حدود سے دوران پیٹرولینگ گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دو موٹر سائیکلز اور ان کے پارٹس برآمد کرلیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
طالبہ کا روپ دھار کر منٹوں میں موٹرسائیکل چرانے والی لڑکی کی ویڈیو
وائرل
شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو سڑک حادثے میں
ہلاک
پنجاب حکومت کا پارکنگ اسٹینڈز کیخلاف سخت ایکشن لینے کا
فیصلہ
اس کے علاوہ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم فیصل کو ملزم نظر حسین کی نشاندھی پر گرفتار کیا جب کہ ملزمان درجنوں موٹر سائیکل چوری کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔