پیر, دسمبر 23, 2024
5:54 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريں’سی سی پی او کراچی تبدیل ہو رہے ہیں‘ - Pakistan

’سی سی پی او کراچی تبدیل ہو رہے ہیں‘ – Pakistan

نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا ہے کہ سی سی پی او کراچی تبدیل ہو رہے ہیں، قابل افسر آپ کو سی سی پی او کے طور پر ملیں گے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث نواز نے کہا کہ صوبے میں ڈی آئی جیز بھی تبدیل ہونے ہیں، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سب میرٹ پر ہونگے، کوئی سیاسی طور پر نہیں لگایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کارکردگی دیکھ کر تعیناتی کی جائے گی، ایس ایچ او اچھا ہوگا تو کرائم میں بھی کمی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، میرٹ سے ہٹ کر کوئی پرموٹ نہیں کیاجائےگا۔

بریگیڈئر حارث نواز نے کہا کہ 1253 افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے، محکمہ جیل میں خالی آسامیوں کو جلد پر کیا جائے گا، صوبے کی باقی جیلوں میں بھی جیمر لگائے جائیں گے۔

Related articles