پیر, دسمبر 23, 2024
9:39 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںالیکشن شیڈول اور تاریخ: پیپلزپارٹی کی چیف الیکشن کمشنر سے اہم ملاقات...

الیکشن شیڈول اور تاریخ: پیپلزپارٹی کی چیف الیکشن کمشنر سے اہم ملاقات – Pakistan

الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے آج چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ملاقات کی۔ جس میں انتخابات کے شیڈول اور تاریخ سے متعلق مشاورت کی گئی۔ الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان کی صورتحال کے حوالے سے بھی علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ایف، ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کے وفود پہلے ہی الیکشن کمیشن سے مشاورت کر چکے ہیں۔

آج الیکشن کمیشن پہنچنے والے پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئربخاری، شیری رحمان ، فیصل کریم کنڈی ، تاج حیدر، نوید قمر، مراد شاہ اور فاروق نائیک شامل ہیں۔

ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے بلوچستان کے انتظامی امور اور امن وامان کی صورتحال پر مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

اس کے علاوہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان نے بھی الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پوسٹنگز، ٹرانسفرز میرٹ پر الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کی جائیں گی۔

Related articles