خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں شامل دو نئے وزراء انجینئرعامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان نے حلف اٹھالیا۔ دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے انجینئر عامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان سے حلف لیا۔
نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان بھی تقریب میں شریک تھے۔
گورنر غلام علی نے حلف اٹھانے والے نگراں صوبائی وزراء کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔
دوسری طرف ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔