پیر, دسمبر 23, 2024
3:12 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومدنياخاتون کی ’گرجدار ڈکاروں‘ سے پریشان محلہ والوں کا گھر پر دھاوا...

خاتون کی ’گرجدار ڈکاروں‘ سے پریشان محلہ والوں کا گھر پر دھاوا – Life & Style

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں جھگڑے کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں خاتون کی بلند آواز ڈکاروں نے پڑوسیوں کو پریشان کردیا۔

مذکورہ خاتون معدے کی شدید تیزابیت سے دوچار تھیں، اور اسی وجہ سے انہیں مسلسل ڈکاریں آرہی تھیں۔

پڑوسیوں نے خاتون کی بار بار لی گئی اونچی اور گرجدار ڈکاروں پر اعتراض کیا۔

مزید پڑھیں: بریتھلائزر کو دھوکہ دینے کیلئے شرابیوں کی دلچسپ لیکن ناکام ترکیبیں

خاتون کے شوہر نے ناراض پڑوسیوں کو ان کی صحت کی خرابی پر وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی۔

لیکن یہ زبانی جھگڑا جلد ہی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا، اور چاقو چھریاں نکل آئیں۔

ہنگامہ آرائی کے بعد، خاتون کے بیٹے نے پڑوسیوں پر حملہ کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو آگاہ کیا۔

پولیس نے اس کے بعد ایک کیس درج کیا ہے اور ڈکاروں کی وجہ سے شروع ہوئے اس غیرمعمولی کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Related articles