پیر, دسمبر 23, 2024
8:52 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںحکومت حلقہ بندیوں کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، نگران وزیراطلاعات -...

حکومت حلقہ بندیوں کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، نگران وزیراطلاعات – Pakistan

پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کہتے ہیں کہ حکومت انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، اور الیکشن کمیشن جب مناسب سمجھے گا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اور حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے۔

نگران وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کا فیصلہ نگران حکومت نے نہیں بلکہ گزشتہ منتخب حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا تھا۔

مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق جب مناسب سمجھے گا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

Related articles