پیر, دسمبر 23, 2024
12:21 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارڈالر کو ٹرپل سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی بریک نہ لگ...

ڈالر کو ٹرپل سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی بریک نہ لگ سکا – Business & Economy

کراچی: پاکستان میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا تاہم آج اس کے بھاؤ میں معلومی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کی شروعات پر ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 28 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت 305 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔

ادھر انٹر بینک میں معلومی کمی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا ہے، اس ضمن میں ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہو کر 331 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک روپے 9 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 305 روپے 54 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی آج ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹربینک، اوپن مارکیٹ ریٹ میں فرق آئی ایم ایف حد سے متجاوز، نتائج کیا
ہوں گے؟

ڈالر ایک ماہ کے دوران تقریباً 19 روپے تک
مہنگا

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 30 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 32 پر آگیا ہے جو کہ گزشتہ روز 11 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 02 پوائنٹس ہر بند ہوا تھا۔

Related articles