پیر, دسمبر 23, 2024
12:26 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروباراوپن مارکیٹ میں ڈالر اچانک سستا ہوگیا - Business & Economy

اوپن مارکیٹ میں ڈالر اچانک سستا ہوگیا – Business & Economy

کراچی: اوپن مارکیٹ میں کمی کے باوجود انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء میں ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر ایک روپے 26 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد امریکی کرنسی ملکی 306 روپے 90 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق دن کے آغاز میں اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کمی کے بعد ڈالر خریداری کے لئے 324 اور فروخت کے لئے 327 روپے پر آیا جب کہ درمیانی روز میں ڈالر اچانک 5 روپے سستا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں 5 روپے سستا ہونے سے ڈالر فروخت کے لئے 325 اور خریداری کے لئے 322 روپے پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں 17 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 305 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستانا سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کیوں مہنگا ہوا، وجہ سامنے
آگئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر نئی حد عبور کرکے واپس 330 پر
آگیا

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 180 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 888 ہوگیا جو گزشتہ روز 45 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related articles