پاکستان میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مسلسل 16ویں روز سستا ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 10 پیسے کمی کے بعد ڈالر 288 روپے 70 پیسے پر آگیا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج روپے سستا ہوکر ڈالر کی قیمت فروخت 290 جب کہ قیمت خرید 287 روپے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 289 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
100 انڈیکس 17 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 259 پر آگیا جو گزشتہ روز 46 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔