پیر, دسمبر 23, 2024
5:24 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارڈالر کی قیمت 250 روپے تک آجائے گی، شبرزیدی - Business &...

ڈالر کی قیمت 250 روپے تک آجائے گی، شبرزیدی – Business & Economy

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین اور ماہر معاشیات شبر زیدی نے کہا ہے کہ افغان ٹریڈ میں 5 اشیاء کی برآمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومتی اقدامات کے بعد ڈالر کی قیمت 250 روپے تک آجائے گی۔ رہنما پیپلزپارٹی اور سابق وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں شبر زیدی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایکسچینج کمپنیز ختم کرنے کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں، ایکسچینج کمپنیز کی ٹرانزیکشن کو حکومت اچھا منیج کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ کو روکا گیا ہے، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہورہا ہے، ڈالر کی قیمت 250 روپے تک آجائے گی۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ افغان عبوری حکومت پرعالمی پابندیاں ہیں، ڈالر افغان ٹریڈ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغان ٹریڈ میں 5 اشیاء کی برآمد پر پابندی لگائی گئی ہے، ان 5 اشیاء کی برآمدات 4 ارب ڈالر کے قریب تھی، افغان ٹریڈ کیلئے 6 سے7 ارب ڈالر کی ڈیمانڈ تھی۔

Related articles