پیر, دسمبر 23, 2024
8:28 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,420سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں ریٹ مستحکم...

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں ریٹ مستحکم – Business & Economy

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باوجود پاکستان میں ریٹ مستحکم ہیں۔

سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر بڑھ گئی، جبکہ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 32 ہزار 600 روپے پر برقرار ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 99 ہزار 417 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا ریٹ 11 ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت اضافے سے 1901 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :

ٹرپل سنچری مکمل کرکے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے نیچے آگئے

منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہوگئی تھی۔

Related articles