پیر, دسمبر 23, 2024
1:02 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارانٹر بینک میں امریکی ڈالر کو ایک اور جھٹکا - Pakistan

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کو ایک اور جھٹکا – Pakistan

سیاسی سطح پر پائے جانے والے انتشار کا گراف نیچے آنے کا قومی معیشت پر مثبت اثر مرتب ہو رہا ہے۔

منی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔ جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک لین دین میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔

11 پیسے کی کمی سے اب انٹربینک لین دین میں امریکی ڈالر کی قیمت 279 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے دن بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ آئی تھی۔ ڈالر کی قیمت بہت حد تک غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ کے معرضِ وجود میں آنے سے پیدا ہونے والی بے یقینی اسٹاک مارکیٹ اور منی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوئی تھی اور دونوں میں شدید گراوٹ واقع ہوتی رہی ہے۔

Related articles