حکومت نے 27 ہزار ٹیکس کیسز کو مختلف اپیلٹ کورٹس میں جلد ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا پلان تیار کرلیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) التواء کا شکار ٹیکس کیسز کو جلد ختم کروانے کے لیے سرگرم ہوگیا، حکومت نے 27 ہزار ٹیکس کیسز کو مختلف اپیلٹ کورٹس میں جلد ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا پلان تیارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق کمشنرز اپیلز ایف بی آر کے پاس زیرالتواء 27 ہزار ٹیکس کیسز کے جلد فیصلہ کرنے سے متعلق آرڈیننس لانے پر کام شروع کردیا گیا، کیسز کے جلد حل کے لیے کمشنر اپیلز ایف بی آر کی 50 سیٹوں کو ختم کرنے کا پلان بنایا گیا۔
آرڈیننس کے تحت ٹیکس دہندگان براہ راست اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیومیں ٹیکس کیس دائر کرسکیں گے، آرڈیننس سے نہ صرف وقت کی بچت بلکہ کیسزکی تعداد میں کمی ہوگی، ٹربیونلز بھی ایک مقررہ وقت میں کیسز کا فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے، متبادل کمیٹیاں مقدمات میں کمی نہ لا سکی۔
2700 ارب روپے کے ٹیکس کیسز ٹربیونلز اور اپیلٹ کورٹس میں زیرالتواء ہیں، آرڈیننس صدر پاکستان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
ایف بی آر نے ٹیکس آمدنی کا پلان آئی ایم ایف کو پیش
کردیا13 ارب کی انکم ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے
اکاؤنٹ منجمد کردیے