پیر, دسمبر 23, 2024
12:34 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروباررواں ماہ کے آخر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان...

رواں ماہ کے آخر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان – Business & Economy

روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر رواں ماہ کے آخر اور ستمبر کے آغاز میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے وسط میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

رواں ہفتے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور جمعے کے روز ہی ڈالر301 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 24 اگست سے اوپر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

بینچ مارک برینٹ خام تیل 16 اگست کو 82 ڈالر کے مقابلے میں 84 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا۔

عرب لائٹ کا خام تیل جو پاکستان استعمال کرتا ہے، وہ 88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

پاکستان اپنی زیادہ تر ایندھن کی ضروریات مشرق وسطیٰ سے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرکے پورا کرتا ہے، اس لاگت کا حساب امریکی ڈالر میں کیا جاتا ہے۔

امریکی ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت نے پہلے ہی پاکستان کے لیے درآمد ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا اثر صارفین پر پڑے گا۔

Related articles