پیر, دسمبر 23, 2024
1:26 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروباروفاقی بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی...

وفاقی بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا – Business & Economy

وفاقی بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا، ایک ہفتے کے دوران آلو، پیاز، ٹماٹر، کیلے اور چکن سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 45 فیصد کا اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ شرح 21 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا مہنگی، 14 سستی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 33 روپے 39 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، اسی طرح ٹماٹر 10 روپے 6 پیسے، دال چنا 7 روپے 75 پیسے، زندہ مرغی 5 روپے91 پیسے، دال ماش 5 روپے 94 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

مزید بتایا کہ ایک ہفتے میں کیلے 7 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ تازہ دودھ، بکرے کا گوشت، آلو کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 2 روپے 79 پیسے کلو، انڈے 2 روپے 27 پیسے فی درجن سستے ہوئے، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا 13 روپے 65 پیسے سستا ہوا، اس کے علاوہ چینی ،دال مونگ اورسرخ مرچ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

Related articles