پیر, دسمبر 23, 2024
12:27 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارحکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا منصوبہ...

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا منصوبہ – Business & Economy

حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پیکج کے نئے ماڈل کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں، چاول پر سبسڈی میں300 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ نئے ماڈل کا اطلاق ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا پلان تیار کرلیا گیا، نئے پیکج کے لیے دال چنا اور ٹوٹا چاول پر فی کلو سبسڈی 25 روپے سے بڑھا کر 100روپے جب کہ گھی پر فی کلو سبسڈی 70 روپے سے بڑھا کر 100روپے تجویز کی گئی ہے۔

پیکج کے تحت چینی پر بھی فی کلو کے حساب سے سبسڈی بڑھائی جائے گی، آٹے پر سبسڈی کا موجودہ ماڈل برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ذرائع نے مزید بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے نئے پیکج کی سمری ای سی سی کے لیے بھجوا دی گئی ہے، وزیراعظم پیکج کےنئے ماڈل کا اطلاق ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے نئے پیکج کا اطلاق یکم اگست سے کرنے کی تجویز ہے۔

بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا 1000 روپے فکس چارجز عائد، بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ وزیراعظم ریلیف پیکج کا اطلاق یکم جولائی سے نہیں ہوسکا تھا، جب تک نئے پیکج کا اطلاق نہیں ہوتا، موجودہ وزیراعظم پیکج جاری رکھا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیاء پرسبسڈی دی جارہی ہے، چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے۔

حکومتی پالیسیوں کے سبب ٹیکسٹائل ملیں بند ہونے لگیں، پالیسی سازی کا حصہ رہے لوگوں کی فیکٹریاں بھی شامل

ذرائع کے مطابق بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیر اعظم اور رمضان پیکج کے لیے65 ارب روپے مختص ہیں، وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے، اور وزیراعظم ریلیف پیکج کے لیے رواں مالی سال 55 ارب روپے مختص کیے گئے جب کہ گذشتہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

Related articles