پیر, دسمبر 23, 2024
1:01 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ - Pakistan

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ – Pakistan

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی جس میں 0.03 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

صبح 10 بجے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 9 پیسے کے اضافے سے 277.52 روپے پرجاپہنچا۔

گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ کافی حد تک مستحکم رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مقامی یونٹ 277.61 روپے پر بند ہوا جو گزشتہ ہفتے 277.64 روپے پر تھا۔

گزشتہ ہفتے مرکزی بینک نے کہا تھا کہ مالی سال 2023-24 میں پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال میں بہتری مالی سال 2024-25 میں بھی برقرار رہنے کی توقع ہے، رواں مالی سال کے لئے حقیقی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو حکومت کے 3.6 فیصد کے ہدف سے کم ہے۔

Related articles