پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز کے بعد بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جہاں 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس سے زائد کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 70 پر آگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
دوران کاروبار بینچ مارک 100 انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 16 ہزار 165 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔
لیکن کچھ دیر بعد منفی رجحان زور پکڑ گیا اور انڈیکس میں 2400 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 11 ہزار 70 پر بند ہوا۔
علاوہ ازیں اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 100 انڈیکس میں 3 ہزار 790 پوائنٹس کمی ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 472 کمپنیز کے 60 ارب 24 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 11 کروڑ شیئرز کے سودے کئے گئے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔