ہفتہ, دسمبر 21, 2024
9:11 صبح
ہفتہ 20-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,470سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارسونا کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی - Pakistan

سونا کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی – Pakistan

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے تناظر میں پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ جمعے کے کاروباری روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک روز میں 2 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے ہوگئی۔

جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق کاروباری روز کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کی کمی کے بعد 2،601 ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔

Related articles