اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے لئے بینکوں کو ستائیس ارب روپے سے زائد کے فریش نوٹ جاری کئے ہیں، لیکن لوگوں کیلئے ان نوتوں کا حصول انتہائی مشکل رہا، عوام کو گڈیوں کیلئے بینکوں کے چکر لگاتے رہے لیکن وہاں انہیں مایوسی کا منہ دیکھنا پڑا، لیکن بینک ملازمین کی ملی بھگت سے بولٹن مارکیٹ میں تمام مالیت کی گڈیاں اضافی رقم کے ساتھ دستیاب تھیں۔
جہاں بینکوں سے بنا اضافی رقم کے گڈیاں حاصل کی جاسکی تھیں، وہیں بولٹن مارکیٹ میں دستیاب کڑک کڑک نوٹوں کی گڈیوں اضافی رقم طلب کی گئی۔
سو روپے کی گڈی پر ایک ہزار، پچاس کی گڈی پر نو سو بیس اور دس روپے کی گڈی پر ساڑھے چار سو روپے زیادہ وصول کئے گئے۔
کڑک نوٹوں سے محروم شہریوں کا کہنا تھا کہ بینک نوٹ نہیں دے رہے، اس لئے یہاں سے اضافی پیسے دے کر لینا پڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب بولٹن مارکیٹ میں بیٹھے بروکرز کا کہنا ہے کہ یہ گڈیاں انہیں بینک والے ہی لاکر بیچ رہے ہیں۔