اتوار, جون 15, 2025
7:46 شام
اتوار 19-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارمعاشی میدان میں بڑی خوشخبری ،ملکی تاریخ کا بلند ترین کرنٹ اکاؤنٹ...

معاشی میدان میں بڑی خوشخبری ،ملکی تاریخ کا بلند ترین کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ – Business & Economy

پاکستان کی معیشت کے لیے مارچ کا مہینہ خوشخبری لے آیا۔ اس مہینے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.2 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جو ملکی تاریخ کا بلند ترین ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔

اس نمایاں بہتری کے ساتھ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی نو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کا مجموعی سرپلس 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو معاشی بحالی کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔

معاشی میدان سے بڑی خوشخبری؛ مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ

اس مثبت رجحان کی ایک بڑی وجہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہے جو مارچ میں 4 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی سالانہ بنیادوں پر 8.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق ان معاشی اشاریوں میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

Related articles