بدھ, جون 4, 2025
11:06 صبح
بدھ 8-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارسیز فائر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں...

سیز فائر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال – Business & Economy

پاک بھارت حالیہ تصادم میں سیز فائر کے بعد ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ہیں، جس کا عملی مظاہرہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دیکھا گیا جہاں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

پیر کے روز مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور 100 انڈیکس میں 9 ہزار 900 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس غیر معمولی اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔عارضی طور پر روکنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔

یاد رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سیز فائر کے بعد کی صورتحال کو سرمایہ کاروں نے مثبت قرار دیتے ہوئے مارکیٹ میں بھرپور سرمایہ کاری کی، جس سے نہ صرف مارکیٹ کا حجم بڑھا بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی حوصلہ افزا اشارے ملے۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں سیاسی کشیدگی کم ہوتی رہی تو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا یہ رجحان آئندہ دنوں میں مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 281.40 روپے کی سطح پر آ گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جب کہ فاریکس مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی مرکزی بینک کی پالیسی، درآمدات میں کمی اور ترسیلات زر میں بہتری کے اثرات کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

Related articles