منگل, جون 3, 2025
3:08 صبح
منگل 7-12-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,490سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومکاروبارعوام کیلئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں کمی، گھریلو سیلنڈر...

عوام کیلئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں کمی، گھریلو سیلنڈر کتنے روپے کا ہو گیا؟ – Pakistan

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ماہ جون کے لیے کمی کر دی گئی جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 62 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2,838 روپے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2,892 روپے تھی۔ اس طرح ایک سیلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اوگرا کے مطابق یہ نئی قیمتیں یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔

Related articles