ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے کام رک گیا، جس کے باعث درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہیں ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی ، جس کے باعث ملک بھر کے پاسپورٹ آفسزمیں کام رک گیا
نادرا کے پاسپورٹ آفس سے منسلک نظام میں فنی خرابی ہوئی، خرابی کے سبب سسٹم غیر فعال رہا اور پاسپورٹ درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہوسکے۔
فنی خرابی سے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام پاسپورٹ آفسز میں کام متاثر ہوا اور پاسپورٹ کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں نے تصویر اور بائیو میٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔
ملک کے تمام بڑے پاسپورٹ آفسز میں 2گھنٹے سے زائد کام رکا رہا، جس کے باعث پاسپورٹ آفس میں درخواست گزاروں کا رش لگ گیا اور درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔
پاسپورٹ آفسز میں بائیومیٹرک اور تصویر کھینچنے کا عمل معمول کے مطابق جاری رہا،ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سسٹم میں خرابی کے باعث ڈیٹا اپ لوڈ ہونے میں تاخیر ہوئی تاہم ہنگامی بنیادوں پر فنی خرابی دور کرنے کے بعد پاسپورٹ سسٹم بحال کردیا گیا ہے۔