پیر, دسمبر 23, 2024
5:22 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںمشرقی ایشیاء کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں...

مشرقی ایشیاء کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ

مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں کمی ریکارڈ کی گئی

مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ مشرقی ایشیاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.25 فیصدکی نمو جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 21.32 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں چین ،جاپان، جنوبی کوریا اورمشرقی ایشیا کے دیگرممالک کو برآمدات سے ملک کو469.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.25 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو454.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اگست میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 262.48 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 207.07 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 233.67 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.740 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر21.32 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر2.34 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.84 ارب ڈالرتھا۔

اعداد وشمار کے مابق اگست میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے 1.123 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو جولائی میں 1.220 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 1.486 ارب ڈالرتھیں، مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر11.74 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

Related articles