پیر, دسمبر 23, 2024
5:35 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںیورپی یونین کی منافقت فلسطین اور کشمیر پر واضح ہے، خواجہ آصف...

یورپی یونین کی منافقت فلسطین اور کشمیر پر واضح ہے، خواجہ آصف – Pakistan

پاکستان کے سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کی منافقت فلسطین اور کشمیر پر واضح ہے۔ دوسری طرف صدر یورپی کمیشن نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ حماس کے دہشتگروں نے اسرائیل کے دل میں گھس کر بچوں اور عورتوں کو ہلاک کیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے فلسطین اور اسرائیل کے موجودہ تنازع کو زیر بحث لاتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، عراق، یمن، شام اور لیبیا کو تباہ کردیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، حماس نے آزادی کی تحریک میں سنگ میل طے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین نے جانوں کے نذرانے دے کر 700 اسرائیلی ہلاک کئے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یوکرائن جنگ کی مذمت کرنے والوں کی آج زبانیں بند ہیں۔

اسرائیل اور فلسطین کی بات کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع نے بھارتی وزیر اعظم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے دہشت گردوں کے حق میں بیان دیا، ایک دہشت گرد نے دوسرے دہشت گرد کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر یورپی یونین کونسل کی رکن کلیر ڈیلی نے یورپی کمیشن کی صدر کو ’شٹ اپ کال‘ دی۔

صدر یورپی کمیشن ارسلہ وین ڈیرلائن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آج حماس کے دہشتگروں نے اسرائیل کے دل میں گھس کر بچوں اور عورتوں کو ہلاک کیا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ آج اور آنے والے کل میں اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

ارسلہ وین ڈیرلائن نے اپنی پوسٹ پر یورپی کمیشن کے صدر دفتر کی عمارت پر بنائے گئے اسرائیلی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ کی پوسٹ پر یورپی کمیشن کی رکن کلیر ڈیلی نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ خود کو سمجھتی کیا ہیں، آپ غیر منتخب ہیں اور آپ کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے تعین کا اختیار حاصل نہیں ہے جو کہ صرف اور صرف یورپی یونین کونسل کو حاصل ہے۔ ”یورپ اسرائیل کے ساتھ بلکل بھی نہیں کھڑا، ہم امن کیلئے کھڑے ہیں“۔

Related articles