پیر, دسمبر 23, 2024
10:25 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںپاکستان میں کاروں کی فروخت : تازہ اعداد و شمار جاری

پاکستان میں کاروں کی فروخت : تازہ اعداد و شمار جاری

ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر40 فیصد کی کمی سامنے آئی ہے جبکہ ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں ملک میں کاروں کے 20983 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 35002 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی، ستمبر2023  میں ملک میں 8312 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے۔

ستمبر2022 میں ملک میں 11288 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی،اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست میں ملک میں 7579 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو ستمبرمیں بڑھ کر8312 یونٹس ہوگئی۔

اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاک سوزوکی کے 10946 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16639 یونٹس کے مقابلہ میں 34 فیصد کم ہے۔

پہلی سہ ماہی میں انڈس موٹرز کے 4511 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8868 یونٹس کے مقابلہ میں 49 فیصد کم ہے،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہونڈا اٹلس کے 2510 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5626 یونٹس کے مقابلہ میں 55 فیصدکم ہے۔

اسی طرح ہنڈائی نشاط کے 2167 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہونڈائی نشاط کے 3097 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related articles