پیر, دسمبر 23, 2024
10:20 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںروپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 4 روپے 10 پیسے کم ہوا ہے

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر91 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ  ایک روپیہ کم ہوکر 279 روپے ہے۔

یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر 4 روپے 10 پیسے جبکہ ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 51پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related articles