اسٹاک ایکس چینج میں 6 سال بعد 49000 کی حد بحال
انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں ایک روپے 8 پیسے کی کمی ہوگئی ۔
آج کاروبار کے آغاز پرہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.08 روپے کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 50 پیسے پر آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے سے چھ سال بعد 49 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔ اس سے قبل 9 جون 2017 کو 100 انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس پر دیکھا گیا تھا۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے بعد ملک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے۔
ڈالر کی قدر مسلسل گرنے سے پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ روپیہ بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی۔
دو ماہ میں ڈالر کی قیمت میں پچاس روپے سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے مالی سال 2024 کے لیے شرح نمو تین اعشاریہ پانچ فیصد تک بہتر ہوگئی۔
؎ پیٹرول کی فروخت میں آٹھ فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ کاٹن کی پیداوار بہتر فیصد اور گندم کی پیداوار اٹھائیس ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔