پیر, دسمبر 23, 2024
11:12 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںگیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ

گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ

حکومت نے سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع  کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گیس سیکٹر کےگردشی قرضے میں46 ارب روپے کے  اضافے کا خدشہ ہے ،گردشی قرضے میں اضافے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

جولائی تا ستمبرگیس کمپنیوں کے نقصان میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

      اقتصادی جائزے سے قبل گیس کی قیمت 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ سوئی گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے185 ارب روپے اور گھریلو صارفین کیلئے  آرایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھانے سے 21 ارب کا شارٹ فال ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے جو  آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    Related articles