جمعے کو ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کمی ہوئی تھی
کاروبار ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.02 روپے کمی ہونے کے بعد ڈالر 276.60 روپے پر آگیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا جارہا ہے، 100انڈیکس 110 پوائنٹس کمی سے 49 ہزار 320 پوائنٹس پر آگیا ہے۔
جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کمی ہوگئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے بعد ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے۔