منگل, دسمبر 24, 2024
5:33 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںحکومت نے پٹرول اورڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکس و مارجن بڑھا...

حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکس و مارجن بڑھا دیئے

عوام کو ہائی اسیپڈ ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کا کم ریلیف دیا گیا

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی تو کردی مگر دوسری طرف ٹیکس اور مارجن بڑھا کر عوام کو ڈیزل پر ریلیف کم دیا ہے۔عوام کو ہائی اسیپڈ ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کا کم ریلیف دیا گیا۔


دستاویزات کےمطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 سے بڑھا کر 55 روپے مقرر کی گئی۔


دستاویز کے مطابق پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے پٹرول پر تیل کمپنیوں کے مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کردیا گیا،پٹرول پر فی لیٹر او ایم سی مارجن اب 7.41 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Related articles