پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت کروا دی گئی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا تھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنے بیٹوں سے فون پر بات کی اجازت دیں۔ جس کے بعد عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کروائی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے بیٹوں کے درمیان وٹس ایپ کال پر 30 منٹ تک بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سلیمان اور قاسم اپنے والد سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو تسلی اور حوصلہ دیا۔
واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں وکیل شیرازاحمدرانجھا، علیمہ خان پیش ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست گزار کے وکلا کا مؤقف سننے کے بعد ہدایت دیں کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت ہے۔