پیر, دسمبر 23, 2024
12:16 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںروپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت ایک بار پھر نیچے آگئی

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت ایک بار پھر نیچے آگئی

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 56 پوائںٹس بڑھ کر 51 ہزار 241 پر پہنچ گی

چار روز مسلسل مہنگا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک مرتبہ پھر نیچے آنا شروع ہوگیا ہے۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں رواں ہفتے کے آخری روز 9 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 12 پیسے اضافے سے 280 روپے 9 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 56 پوائںٹس بڑھ کر 51 ہزار 241 پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ روز 51 ہزار 185 پر بند ہوا تھا۔

Related articles