منگل, دسمبر 24, 2024
5:37 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںسعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی...

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی جاری رکھنے کا اعلان

سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ’سعودی عرب تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کمی کو جاری رکھے گا‘۔ 

ایس پی اے کے مطابق تیل کی پیداوار میں کمی کی پالیسی کا اطلاق جولائی 2023 میں ہوا تھا اور اس میں دسمبر 2023کے آخر تک توسیع کی گئی تھی۔

 سعودی عرب کی پیداوار دسمبر 2030 میں تقریباً 9 ملین بیرل یومیہ ہوگی۔ 

ذرائع نے بتایا اس کمی کے فیصلے پر اگلے ماہ نظر ثانی کی جائے گی جس میں رضاکارانہ کمی کو جاری رکھنے، کمی کو بڑھانے یا پیداوار میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔ 

ذرائع نے وضاحت کی یہ فیصلہ اس رضاکارانہ کمی کے علاوہ ہے جس کا اعلان اپریل 2023 میں کیا گیا تھا اور جو دسمبر 2024 کے آخر تک جاری رہے گی، یہ اضافی رضاکارانہ کمی اوپیک پلس ممالک کی جانب سے تیل کی منڈیوں کے استحکام اور توازن کو سپورٹ کرنے کے مقصد سے کی جانے والی احتیاطی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ہے

Related articles