منگل, دسمبر 24, 2024
5:23 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںکرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے  سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں روڈ ٹکر اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر جبکہ  اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دوسرے سیمی فائنل میں رچرڈ کیٹلبرو اور نتن مینن فیلڈ امپائر جبکہ کرس گفانے تھرڈ اور مائیکل گف فورتھ امپائر ہوں گے۔

جاواگل سری ناتھ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان سیمی فائنل میں میچ ریفری ہوں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے امپائر احسن رضا نے بھی 50 ون ڈے میچز مکمل کر لیے، انگلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ احسن رضاکے کیریئر کا 50 واں میچ تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی میں جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 16 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا

Related articles