منگل, دسمبر 24, 2024
9:20 شام
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںموٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونے کے بعد موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی کمی کے امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال میں ڈالر کی قیمت سے منسلک تقریبا ہر شئے کی قیمت کم ہوئی ہےاس تناظر میں عوام کو موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی کمی کی توقع ہے۔

مختلف کمپنیوں کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کافی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن وہ سب بے بنیاد ہیں۔

موٹر سائیکلوں کی قیمتیں پہلے ہی فی ڈالر 250 یا 255 روپے کے وقت طے ہوئی تھیں لہٰذا اب کمی ممکن نہیں۔

نئی حکومت آنے پر شاید موٹر سائیکلیں سستی ہوجائیں، فی الحال 2 سے 3 ماہ تک قیمتیں کم ہوں گی اور نہ ہی بڑھیں گی۔

Related articles