پیر, دسمبر 23, 2024
2:03 شام
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںادویات 125 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان

ادویات 125 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 125 فیصد تک اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔

نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جاری ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔

262 ادویات کی ریٹیل قیمت میں اضافے سے متعلق سمری اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، ان ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 125 فیصد تک اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔

اس سے پہلے دو بار وزارتِ صحت اور ڈریپ کی سمری پر فیصلہ مؤخر ہو چکا ہے.

اجلاس میں سیزن 2023ء کے لیے یوریا کھاد کی درآمد پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سندھ اور پنجاب کے لیے گندم کی خریداری کے لیے کیش کریڈٹ سے متعلق سمری پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں بلوچستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے مارجنل پالیسی پرائسنگ مراعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

نادرا کے لیے حکومتی ری لینڈنگ پالیسی میں رعایت کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Related articles