پیر, دسمبر 23, 2024
9:04 صبح
پیر 22-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے...

ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیے

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے بینکوں میں پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس ہیں، پی آئی اے 2 ارب 70 کروڑ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نادہندہ ہے، ائیر لائن نے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں لی گئی رقم ایف بی آر کو ادا نہیں کی۔

پی آئی اے ترجمان نے ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب  پی ایس او نے بھی پی آئی اے کے طیاروں کا ایندھن بند کرنے کی وارننگ دی ہے اور ائیر لائن سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات فوری ادائیگی کامطالبہ کیا ہے۔ 

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمدکرنا عجیب ہے، یورپی یونین کا ادارہ ایاسا ان دنوں پی آئی اے کا آڈٹ کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

Related articles