قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو ڈی سے بی کیٹگری میں کر دیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔
بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی اس پالیسی کے تحت کیا ہے کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کوئی بھی کھلاڑی جو اے یا بی کیٹگری سے نیچے ہے اور وہ کپتان بنتا ہے تو اس کا کنٹریکٹ اس وقت تک بی کیٹگری میں کردیا جائے گا جب تک وہ کپتانی کررہا ہے۔
پی سی بی پالیسی کے تحت شان مسعود کو سینٹرل کنٹریکٹ اپ گریڈ کرنے کے بعد ڈی سے بی کیٹگری میں کردیا گیا ہے۔
34 سالہ شان مسعود کو 15 نومبر کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 تک کپتان بنائے گئے ہیں۔