کراچی میں الآصف اسکوائر کے قریب بھکرگوٹھ میں ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ سے جوان سال لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا۔ قتل کیے جانے والوں کی شناخت لاریب اور احسن وقار کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کے والد اور بھائی نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی۔
لڑکی کے والد کا نام ڈاکٹررفیق شیخ ہے۔17سالہ لاریب کو 20 سالہ احسن گھرچھوڑنے آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑی میں ہی بیٹھے باتیں کررہے تھے جب ڈاکٹر نے آکر فائرنگ کردی اور دونوں چل بسے۔
مقتولہ لڑکی کا گھرجائے وقوعہ کے قریب ہی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالےڈاکٹررفیق اوربیٹےعبداللہ کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔
ابتدائی بیان میں لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود نوجوان نےمجھ پرفائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں بیٹھے لاریب اور احسن کو فائرنگ سے ہلاک کرنے کے بعد ڈاکٹررفیق اور ان کا بیٹا لاریب کی لاش اپنے گھرلے گئے جبکہ احسن کی لاش کو گاڑی میں چھوڑ دیا گیا۔
پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔