منگل, دسمبر 24, 2024
6:18 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںچینی کے بعد گڑ کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

چینی کے بعد گڑ کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

افغانستان اسمگلنگ کی وجہ سے گڑ کی قیمت میں اضافہ ہوا، ڈیلرز

مہنگائی میں مسلسل اضافے کے زیراثر چینی کے بعد گڑ کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایک سال کے دوران گڑ کی فی بوری کی قیمت میں 5 ہزار روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد 78 کلو کی گڑ بوری اب 13 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگ گئی۔

گزشتہ سال 8 ہزار میں ملنے والی گڑ کی 78 کلو بوری کی قیمت 13 ہزار روپے تک پہنچنے پر شہریوں نے کہا کہ اب گڑ کا استعمال ہی چھوڑنا پڑے گا۔

گڑ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ڈیلرز بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گنے کی پیدوار میں کمی اور افغانستان جانے کی وجہ سے گڑ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں اور دکانداروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گڑ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Related articles