منگل, دسمبر 24, 2024
4:39 صبح
منگل 23-6-1446

Stay Connected

0مداحپسند
0فالورزفالور
3فالورزفالور
4,410سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts

ہومخبريںپی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی

پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی

ٹرانزیکشن 2024 میں مکمل ہوگی، ٹیلی ناراعلامیہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ پاکستان (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کی کمپنی ٹیلی نار کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے تمام شیئرز خرید لئے۔

ٹیلی نار گروپ نے پی ٹی سی ایل کو اپنے پاکستان ٹیلکو آپریشنز فروخت کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیلی نار کے پاکستان میں 45 ملین صارفین ہیں۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیلی نارگروپ نے ٹیلی نار پاکستان پی ٹی سی ایل کو 5 ارب 30 کروڑ ناوریجین کرون میں بیچا ہے، ٹیلی نار پاکستان کی فروخت میں 3 ارب 50 کروڑ ناویجین کرونی انٹرا کمپنی قرض بھی شامل ہے جبکہ اس رقم ایک ارب 80 کروڑ نارویجین کرون سود اور واجبات شامل ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی سی ایل کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی 108 ارب روپے میں خریدی ہے، ٹیلی نور پاکستان کے تقریبا 45 ملین کسٹمرز اور 112  ارب روپے کا سالانہ ریونیو ہے۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، 100 فیصد حصص کی خریداری 108 ارب روپے میں ہوگی۔

Related articles