عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق دسمبر کے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔